ایران سے مزید 5 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے

دالبندین،ایران سے مزید 5 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ایران سے مزید 5 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے جس میں 3 زائرین شامل تھے ایران سے آنے والوں کے اسکریننگ کے بعد ماسک بھی دیئے جاتے ہیں اور تفتان قرنطینہ میں موجود تمام زائرین کی روزانہ کی بنیاد پر بھی اسکریننگ کیا جارہا ہے دوسری جانب میونسپل کمیٹی دالبندین کے چیف آفیسر حاجی غلام عباس ابڑو صاحب کی سربرائی میں دالبندین شہر اور مضافاتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثم کش اسپرے کا عمل جاری ہے ضلع چاغی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاک ڈاون کا عمل جاری ہے شہر میں حجام کی دوکانوں کی بندش پر عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہے تفتان،دالبندین،نوکنڈی سمیت ضلع بھر میں دسویں روز بھی لاک ڈاون برقرار رہا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کی سبب کاروبار معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے دیہاڑی دار اور سفید پوش سمیت دوکاندار بجی معاشی حوالے سے سخت پریشانی سے دوچار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں