لاقانونیت کا سونامی عوام و ملک کو بے موت مار رہا ہے، ذیشان حسین

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ذیشان حسین نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ سید یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوکر عوامی احتجاج کو ثابت کریں گے جو پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے کہ آج وطن عزیز میں مافیا برسراقتدار ہے جس نے ملکی معیشت، اقتصادیات اور سالمیت کو خطرے سے دوچار کردیا ہے، دنیا بھر کے چور، لٹیرے اور مفاد پرست عناصر سلیکٹڈ نیازی کے ساتھ ملکر سامراجی استعماری ایجنڈے کے تحت پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، حکمرانوں کا پیدا کردہ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت کا سونامی عوام اور وطن عزیز کو بے موت ماررہا ہے۔ملک ذیشان حسین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل دیگر جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر سامراجی استعماری ایجنڈے کو شکست سے ہمکنار کریں گے،سینٹ میں پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن اتحاد کو 47کے مقابلے میں 53ارکان کی حمایت حاصل ہے،مولانافضل الرحمن نے حکومتی یو ٹرن کو ٹھکرا کر ثابت کردیا ہے کہ کہ پی ڈی ایم متحد ہے اور کسی حکومتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گاملک ذیشان حسین نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکن 26مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے سرگرم اور پرجوش ہیں اور اسلام آباد دھرنا سے حکومت کے خلاف عوامی نفرت کو منطقی انجام تک پہنچا کر غاصب حکمرانوں کے چنگل سے عوام کو آذاد کرواکر دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں