این سی او سی کی دو ماہ کیلئے ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144 نافذ
کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ماسک کےاستعمال سے متعلق دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
این سی او سی کا کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش، لاک ڈاؤن میں توسیع پر غور
خیال رہے کہ این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح بڑھی ہے، وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کے لیےفوری اقدامات کریں۔
Load/Hide Comments


