پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں پونے 6 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 53 پیسے ہےہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔
Load/Hide Comments


