بھاگ و دیگر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو جلد یقینی بنائیں گے،سردار یار محمد رند

بھاگ: پاکستان تحریک انصا ف کے پار لیمانی لیڈرو صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بھاگ و دیگر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو جلد یقینی بنائیں گے ہمیں یہاں کے لوگوں کے مسائل کا ادراک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگ بختیار آباد کے دورے کے موقع پر کیا انکے ہمراہ صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت محمد خان لہڑی اور سیکریٹری پی ایچ ای تھے بھاگ کو صاف پانی کی فراہمی پر تینوں لائنوں کچھی پلین 1 کچھی پلین 2 اور شوران واٹر سپلائی لائنوں پر متعلقہ ایکسینوں کا صوبائی وزراء کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ بھاگ کی عوام پینے کے صاف پانی کے لیے شدید پریشانی کا شکار ہے جس کیلیے یہاں کے لوگوں نے سینکڑوں میل کوئٹہ کا پیدل لانگ مارچ کیا ہمارے اوپر سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبد المالک نے مہربانی کی اور تین مرحلوں پر شوران لائن کیلیے فنڈز ریلیز کیے انہوں نے کہا پٹ فیڈر والا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اس پانی کو پینے سے ہیپاٹائٹس ودیگر موذی بیماریوں پھیل سکتی ہیں انہوں محکمہ پی ایچ ای پر زور دیا کہ بھاگ کی عوام کی ضروریات کے لیے پٹ فیڈر کا پانی اور پینے کیلیے شوران لائن کا صاف پانی یقینی بنایا جائے محکمہ پی ایچ ای نے کہا شوران لائن کے پانی میں اہم رکاوٹ ٹرپنگ اور کم وولٹیج ہے پٹرولنگ نہ ہونے کی وجہ سے لائن کے بار بار ٹوٹنے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں اور ملازمین کی کمی کا مسئلہ ہے صوبائی وزیر تعلیم نے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دھانی کرائی اور اسسٹنٹ کمشنر بھاگ حافظ محمد طارق کو ہدایت کی کہ لائن توڑنے میں جو بھی ملوث ہو چاہے میرا بندہ ہی کیوں نہ ہو اسکوکڑی سزا دی جائے اور آخر میں تینوں صوبائی وزراء نے بھاگ واٹر سپلائی کا بھی دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں