کرونا سے متاثرین کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئیں، ہلاکتیں 50ہزار
امریکا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتیں ریکارڈ ہونے کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 50 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق اس وبا کی معاشی لاگت دن بدن بڑھ رہی ہے، نئے اعداد و شمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ ہفتے 66 لاکھ 50ہزار امریکیوں نے بے روزگاری سے فائدہ اٹھانے کی اسکیم پر اندراج کرایا تھا جبکہ مارچ کے آخری 2 ہفتوں میں ملازمت سے محروم افراد کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments