کورونا، صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید پابندیاں لگائیں گے، اسد عمر

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ہوا ہے جس ے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

این سی او سی کے سربراہ نے عوام کو پیغام دیا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں، کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہلاکت خیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں