نواز شریف اورمولانا فضل الرحمن میں ایک اور ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد: قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پی ڈی ایم اتحاد کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلا یا جائے گا اور پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔دوران گفتگو لانگ مارچ اوراستعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی اور جیل بھرو تحریک سے متعلق بھی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔یہ دونوں کے درمیان دو دن میں دوسرا رابط ہے
Load/Hide Comments


