تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مستقبل کو بچانے کے لیے کیا، سرداریارمحمدرند
سبی:صوبائی وزیر تعلیم رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہم نے اپنے کل کے مستقبل کو بچانے کے لیئے کیا ہے اگر ہم بروقت تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ نہ کرتے تو ہمارا کل کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا تھا ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر تعلیم رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرکے حکومت بلوچستان نے ایک بہتر فیصلہ کیا بلوچستان کے بعد سندھ اور پنجاب کے پی کے اور گلگت بلتستان نے بھی تعلیمی ادارے بند کیئے انھوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے لاکھوں بچے ہمارا کل کا مستقبل ہے انکی حفاظت ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے والدین بچوں کو گھروں میں پڑھائیں تاکہ وہ اپنے نصاب کے ساتھ منسلک رہیں سردار رند نے کہا کہ عالمی کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس وائرس کو شکست دینے کا واحد حل یہی ہے کہ ہم خود اور اپنے بچوں کو گھروں تک محدود رکھیں کیونکہ یہ وائرس زیادہ میل ملاپ اور ساتھ رہنے کے باعث پھیلتا ہے گھروں میں بھی رہ کر احتیاط ضروری ہے سردار رند نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ اور بچی سکول جائے اور تعلیم حاصل کرے جب ہماری نئی نسل تعلیمی اداروں میں جائے گی تو بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی اور احساس محرومی ختم ہو گی اس کے لیئے ضروری ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو اوتاک یا اصتبل میں تبدیل کر نے کے بجائے حقیقی معنوں میں تعلیمی ادارے بنائیں تاکہ بلوچستان کے دوردراز علاقے جہاں اب تک علم کی روشنی نہیں پھیلی ہے وہاں تعلیمی ادارے بنے اور فعال ہوں انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے اساتذہ محنت اور ایمانداری سے سکول ٹائم کے مطابق بھی اپنا پوراوقت بچوں کو دیں تو یقیناََ بلوچستان کا آنے والا مستقبل تابناک ہوگا سرادر رند نے کہا کہ جونہی کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل تیزی شروع ہو جائے گا تعلیمی اداروں کی بندش سے جو نقصان ہوا ہے اسے فوری طور پر وقت ضائع کیئے بغیر پورا کرنا ہے سرادر رند نے کہا کہ قوموں نے جب بھی ترقی کی ہے تو انھوں نے متحد ہو کر اسے شکست دی ہے آج ہمیں بھی کرونا وائرس جیسی وباء کو مل کر شکست دینی ہے اور اپنا کل کا مستقبل بچاناہے انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو احساس ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کی و جہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے لیکن سمجھ دار والدین بچوں گھروں میں پڑھائیں اور سکولوں کے دیئے گئے نصاب سے متعلق انکی تیاری کروائیں اگر یہ سلسلہ گھروں میں جاری رہے تو سکول کھلنے کے بعد بچوں کو دوبارہ سے محنت نہیں کروانی پڑے گی بلکہ کم وقت میں دیگر نصاب کو بروقت کور کر وایا جاسکتا ہے۔