یوم پاکستان پریڈ 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد :یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 25 مارچ تک مؤخر کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سیجاری بیان میں کہا گیا کہ موسم کی خرابی اور اگلے دو روز تک بارش کی پیش گوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جوائنٹ سروس پاکستان ڈے پریڈ اب 25 مارچ 2021 کو پروگرام کے مطابق ہوگی اور اوقات پہلے ہی واضح کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں