حکومت سندھ نے صوبے میں تمام درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھول دیے
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وبا کے باعث بند کی گئی درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔
وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے کہا کہ زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ماسک لازمی پہنیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔
محکمہ اوقاف حکومت سندھ نے صوبے میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے درگاہوں اور مزارات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments


