تفتان ،قومی شاہراہ پر مسافرکوچ اور گاڑی میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق 3زخمی
مستونگ:تفتان قومی شاہراہ پر مسافرکوچ اور گاڑی کے درمیان ٹکر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحقجبکہ 3زخمی۔ لیو یز کے مطا بق پیر کو کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقہ پڈین کے مقام پر مسافرکوچ اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور چاربچوں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔لیو یز نے لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مز ید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جا تی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


