غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی ترقی میں اضافہ ہوا ہے، قاسم سوری
کوئٹہ:قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ پاکستان کے زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محمدقاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستان کے زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب 68 کروڑ 49 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


