پلاٹ پر قبضے کی کوشش، منشا بم کے تینوں بیٹے گرفتار

پولیس نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے پر منشا بم کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق منشا بم کے بیٹے عامر، عاصم اور طارق کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے ایک شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نے شہری سےگن پوائنٹ پرسونےکی چین اور نقدی بھی چھینی تھی جب کہ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں