دکی، ٹرک یونین کا روڈ بلاک کر کے احتجاج
دکی: رباط کے مقام پر ٹرک یونین نے ریسکیو ٹیکس لینے کے خلاف روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔اسموقع پر ٹرک یونین نے نمائندوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیکس ہم نہیں دینگے۔جبکہ محکمہ مائنز کے انسپکٹر عبدالرشید شاہوانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریکسیو ٹیکس اور ایسکائز ٹیکس قانونی ٹیکسز ہیں۔جوکہ ہائی کورٹ میں بھی چینلج ہوگئے تھے مگر ہائی کورٹ نے اسے برقرار رکھا اور ریسکیو ٹیکس لینے کا حکم جاری کیا ہے۔فی ٹن بتیس روپے پچاس پیسے ریسکیو ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔تاہم اکثر ٹرک بعد ازاں ٹیکس جمع کئے بغیر روانہ ہوگئے۔
Load/Hide Comments


