گلگت بلتستان میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
گلگت بلتستان :نلتر میں فائرنگ سے ہونے والی 6 ہلاکتوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی بی میں فائرنگ کرنے، ہتھیار لے کر چلنے اور نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔
پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


