منگچر،لاک ڈاون سے بیروزگاری میں اضافہ،حکومت اعلانات تک محدود
منگچر: سب ڈویڑن منگچر میں کرونا وائرس سے مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گے بے روزگاری میں مزید اضافہ غریب عوام گھررو میں محصور حکومت صرف اعلانات اور پیغامات تک محدود. تفصیلات کے مطابق ان دنوں پورے پاکستان میں ایک وبا کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے مسلسل لاک ڈاون کیا گیا ہے لاک ڈاون کی وجہ سے سب ڈویڑن منگچر کے غریب دہیاڈی دار مزدور طبقہ گھروں میں محصور ہو کر سخت پریشان حال میں ہے لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ان کے گھروں میں فاکہ پڑا ہے اکثر گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں تو دوسری طرف موجود حکومت صرف اعلانات اور پیغامات تک محدود ہے ابھی تک ان غریب دہیاڈی دار مزدور طبقہ کے گھروں میں راشن نہیں پونچھے ہے دہیاڈی دار مزدور طبقہ نے اپنے فریاد صحافیوں تک پونچھاتے ہوے کہا کہ کہ ہم کب تک گھروں میں محصور ہو گے ہمارے بچے بھوک سے مررہے ہیں ہم لوگ کہا جاے باہر ہمیں نہیں چھوڑتے ہیں کہ ہم محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کیلے کچھ کما کر لاے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تو بڑے بڑے اعلانات کیا کہ آپ لوگوں کے گھروں تک راشن لاہیں گے مگر ایک ہفتے سے زائد گزر گیا حکومت کی راشنون کی نام نشان تک نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اجازت دیں تاکہ ہم لوگ خود دہیاڈی اور مزدوری کرکے اپنے بچوں کیلے کماے۔