نوشکی، تعمیرات میں ناقص مٹریل کا استعمال جاری
نوشکی(نامہ نگار)محکمہ بی اینڈ آر میں کرپشن و کمیشن خوری کی داستان جاری ترقیاتی منصوبے ناقص میٹیریل کے زریعے بناے جارہے ہیں عوامی فنڈز آفیسران اور ٹھیکداروں کے جیبوں میں جارہے ہیں سیکرٹری بی اینڈ آر کا آبائی علاقہ بھی کرپشن سے نہ بچ سکا تفصیلات کے مطابق نوشکی محکمہ بی اینڈ آر کے زیر نگرانی نوشکی سٹی ون اور سٹی ٹو کے مختلف ایریا میں نالیوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہیں کرپشن و کمیشن خوری کی وجہ سے ترقیاتی اسکیمات پی ٹی ٹھیکداروں کی رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ٹھیکیدار بارہ ریڑھی ریتی اور بجری میں صرف ایک بوری سیمنٹ ڈال کر نالیاں تھوک پکوڑا کرر ہے ہیں عوامی حلقوں نے ترقیاتی اسکیمات کے نام پر کرپشن و ناقص میٹیریل کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایکسین بی اینڈ آر اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ضائع ہورہے ہیں کرپٹ مافیاء کو کوئی روکنے والا بھی نہیں ہو سیکرٹری بی اینڈ آر کپٹن نور الامین مینگل کا تعلق بھی ضلع نوشکی سے ہیں مگر ان کے زیر سایہ ضلع نوشکی کے ترقیاتی اسکیمات بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ کرپشن کی نذر ہورہے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نالیوں کو ناقص زریعے سے تعمیر کرنے پر مذکورہ ٹھیکداروں کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے اور کرپشن و کمیشن خوری میں ملوث آفیسر ان اور ٹھیکداروں کے خلاف قانونی کارروائی کیجاے