گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

کشمور: رواں سال جنوری میں ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا سبب بننے والے گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے آڈٹ روم میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس نے بڑے سوالوں کو جنم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کیضلع کشمور میں واقع گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں آگ لگ گئی ہے، آگ مبینہ طور پر گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے آڈٹ روم میں لگی، آتشزدگی کے باعث اہم دستاویزات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو تھرمل پاور پلانٹ کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچی، جنہوں نے سخت جدوجہد کے بعد آڈٹ روم میں لگی آتشزدگی پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ عملے کے پہنچنے سے قبل ہی ریکارڈ جل چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں