مانجھی پور،شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے پندرہ گھر جل کر خاکستر

مانجھی پور:مانجھی پورکے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے پندرہ گھر جل کر خاکستر ہوگئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور ببرک خان کاکڑ کی جانب سے آگ متاثرین میں ٹینٹ ودیگر ضروری سامان تقسیم ۔تفصیلات کے مطابق مانجھی پورکیقریب سابق سینٹر الحاج میرسہراب خان کھوسہ کیگاؤں کے مکینوں کے گھروں میں مبینہ طورپر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پندرہ گھر جس میں استاد محمد انور چانگ،بھاگیا خان چانگ،سکندر علی چانگ،امان اللہ چانگ،رحمت اللہ چانگ،عبدالفتاح،مور ڈنڈور،نبی بخش ڈنڈور اور دیگر افراد کے گھر شامل ہیں،مذکورہ گھروں کے مکینوں کی جمع پونجی،لاکھوں روپے نقدکے علاوہ سینکڑوں من اناج سولر پلٹس،دو موٹرسائیکلیں،بکریاں،پنکھے، ٹیلی ویژن،کئی چارپائیاں،بیل گاڑیاں،کئی من سرسوں،مٹر،چنے،تمام اشیاء خوردونوش جل کر خاکستر ہوگئے اورفائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچی تاہم رات گئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور ببرک خان کاکڑ متاثرین کی مدد کیلئے بروقت پہنچ گئے اور آگ متاثرین میں ٹینٹ ودیگر ضروری سامان تقسیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں