پنجگور، نا معلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور :بلوچستان کے ضلع پنجگور کے گرمکان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو پنجگور پولیس نے سول ہسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت زاکر ولد بہرام خان سکنہ پلنتاک حال گرمکان سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق واقع ملا حفیظ نامی شخص کے مہمان خانے میں آپس کے تکرار سے پیش آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں