پی آئی اے کی پابندی سے پہلے برطانیہ جانے کیلئے مزید 3 پروازیں، مزید دوکی اجازت طلب
راولپنڈی:پی آئی اے نے پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازیں لگا دیں، 2 مزید کیلئے اجازت نامے طلب کرلئے گئے ہیں،ان پروازوں کے ساتھ ہی پی آئی اے کی 8 اپریل سے پہلے کل اضافی پروازوں کی تعداد 5 ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی پروازیں 7 اور 8 اپریل کو مانچسٹر اور 8 اپریل کو لندن کیلئے اڑان بھریں گی،تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ پریشان نہ ہوں اور سہولت سے پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق امید ہے نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کرلی جائے گی،سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات ہر لوگوں کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
Load/Hide Comments


