پنجگور، بی این پی عوامی کے کال پرموٹرسائیکل ریلی و احتجاجی مظاہرہ

پنجگور:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی کال پر دیگرصوبوں کی طرح پنجگور میں بھی موٹر سائیکل ریلی و احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلیاں پنجگور کے مختلف یونٹ یوسیز تحصیل سے نکل کر ضلعی دفتر کے سامنے جمع ہو کر ایک بڑی ریلی کی شکل میں نکل کر بازار کے مین شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر جلسے کی شکل اختیار کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہوئی تھی جس میں سیاسی ورکروں کے علاہ سماجی شخصیت دکانداروں ومختلف طبقہ فکر کے لوگ بھی کثیر تعداد میں شامل تھے ریلی میں شامل شرکا نے آج کے مطالبات کے حق میں اپنے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے ریلی کی قیادت بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار احمد مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ مرکزی رہنما شکیل احمد بلوچ مرکزی اسپورٹس سیکرٹری رحمدل بلوچ آصف مجید ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر بختیار فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی صلاح الدین بلوچ عمر جان کشانی نسیم بلوچ لالا نظام جان زمان بلوچ ماسٹر طاہر بلوچ میر حاصل خان ودیگر سینیر رہنماں نے کی اس دوران ریلی کے جلسے سے مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد ضلعی صدر نثار احمد نیخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 74 سالوں سے بلوچستان کے بنیادی حقوق اسٹوڈنٹس کو روزگار کے کوٹہ بلوچستان کے خونی روٹ حب سے کویٹہ چمن تک جس میں اب تک ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اس قاتل روٹ نے پنجگور کے کئی فیملی کو نگھل لیا بلوچستان کے عوام صرف لاشیں اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک امیر خطہ ہے جن سائل وسائل بے شمار معدنیات سے پورے ملک چل رہا ہے لیکن بلوچستان کے رہنے والے لوگ آج بھی لکڑی جلانے پر مجبور ہیں پنجگور سمت بلوچستان کے عوام کو گیس پلانٹ سے گیس فراہم کیا جاسکتا ہے لیکن تمام فورم کے استعمال کے باوجود بھی وفاق بلوچ و بلوچستان کو نظر انداز کرتا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکران میں ہائے روز لوڈشیڈنگ سے عاجز آ چکے ہیں کبھی ایران سے کبھی قدرتی ہواں بارشوں کی زد میں مہینوں تک بجلی منقطع رہتی ہیں انہوں نے کہا ہے مکران کو ابدی جنجال سے نجات دلانے کیلئے گرڈ سٹیشن سے منسلک کیا جائے انہوں نے کہا ہے چیدگی روڑ ٹو آواران روڑ یہاں کے لاکھوں لوگوں کی تجارت کاروبار روزگار کا اہم ذریعہ ہے اور یہاں کے باسیوں کے تنگی تکلیفوں بیماریوں کو دوسرے صوبوں تک لے جانے کا شارٹ کٹ ذریعہ ہے گزشتہ چالیس سال پہلے پنجگور کے ایمرجنسی ایک چھوٹی سی سہولت ہوائی جہاز سے لیکن بغیر عذر کے جہازوں کی بندیش افسوسناک ہے انہوں نے پنجگور میں ہفتے میں تین جہازوں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا پروگرام کے آخر میں ضلعی صدر نثار احمد مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ شکیل احمد آصف مجید کیپٹن محمد حنیف بلوچ فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی ودیگر کے ہمراہی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی کو یاداشت پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں