جب تک آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،اے این پی
حب:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی اس وقت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، پشتون قومی حقوق کے حصول، آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں اس ملک میں سب سے زیادہ قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی نے دی ہیں اسدخان اچکزئی کی شہادت سے پیداہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا اسدخان اچکزئی کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے پارٹی کا ہر کارکن اپنے شہداء کے نقش قدم پر چلتا رہے گاان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر لالا منان افغان حاجی برات خان عبدالباقی آغا عبدالرزاق نورزئی ودیگر نے باچاخان مرکز حب میں پارٹی کے شہید سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے چہلم کے موقع پر منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسدخان اچکزئی عوامی نیشنل پارٹی کے پہلے شہید نہیں بلکہ خدائی خدمتگارتحریک کے قیام سے لے کر اب تک ایک طرف جہاں باچاخان اور ان کے رفقاء نے پشتون معاشرے کو علم و شعور کے زیور سے آراستہ کیا اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے جدید سائنسی بنیادوں پر استوار تنظیم سے روشناس کرایا تو دوسری جانب اس کی پاداش میں بابڑا سے لے کر قصہ خوانی اور پشاور سے لے کر کوئٹہ، کراچی، قبائلی اضلاع تک ہر جگہ پارٹی رہنماؤں کو قید و بند، اذیتوں، جلا وطنی کا سامنا کرنا پڑا حتیٰ کہ پارٹی کے مرکزی قائدین سے لے کر کارکنوں تک سب کو ٹارگٹ کیا گیا مگر اس کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند ہیں ہمیں اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرایا جاسکتا ہے نہ ہی ہم کبھی پیچھے ہٹیں گے ہم پشتونوں کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اسدخان اچکزئی نے زمانہ طالبعلمی سے لے کر آخری دم تک پشتون قومی تحریک سے جڑے رہ کر قربانیاں دیں وہ ایک ایک بے لوث سیاسی کارکن تھے جنہیں پہلے اغواء کیا گیا اور بعد میں قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئیں آج ان کے چہلم کے موقع پر پارٹی رہنماء او رکارکن یہ عہد کرتے ہیں ہم اپنے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس سے پہلے شہید اسد خان اچکزئی کے ایصال ثواب کیلئے دعااور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا


