نوشکی، موٹر سائیکل سواروں کی لوکل پک اپ پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا
نوشکی :نوشکی گزنلی کراس پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی لوکل پک اپ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق نوشکی گزنلی کراس پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی مسافر لوکل پک اپ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جعفرخان ولد پیرجان قوم دشتک زئی مینگل شدیدزخمی ہوئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے طبی امداد دیدی گئی بعد میں مزید علاج کے لئے کوئیٹہ ریفر کردیا گیا، علاہ ازیں قبائلی رہنما سردار محمد اسحاق مینگل نے فائرنگ سے زخمی شخص کی عیادت کی، لیویز فورس فائرنگ واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


