جیکب آباد، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جیکب آباد : جیکب آباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے پنھوں بھٹی تھانہ کی حدود قصبہ ولی محمد ڈاھانی میں ایک شخص امان اللہ ڈاھانی نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جس کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی، واقع کے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور گھر میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا جس پر ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں