حکمرانوں کی سنگدلی سے بچوں کے منہ کے نوالہ چھن گیا ہے، مولانا عبالقادر لونی

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی نے کہا کہ چینی آٹا مافیاز کی ہوس کا خمیازہ محنت کش مزدور اور غریب عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔مافیا نے غریب عوام اور مزدور طبقات بچوں کی بھوک سے خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں ملک میں تمام بحرانوں کی جڑ مافیاز کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے اور بحران در بحران سیملک کو دیوالیہ بنادیا مافیاز اڑدہا بن کر معیشت اور عوام کو نگل رہا ہے حکمران طبقہ کے سنگدلی سے آٹا اور اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب عوام کی بچوں سے منہ کے نوالہ تک چھینا گیا ملکی آبادی کے 42فیصد افراد دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سیتمام تر ضروریاتِ زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی، گھی و دیگر اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز سے پہلے ہی غبن، خورد برد کی نذر ہو جاتی ہے یوٹیلٹی اسٹورز کی وجہ سے عام عوام کو کبھی خاص ریلیف نہیں ملا عوام کے گھروں تک پہنچنے کے بجائے ذخیرہ اندوزوں کے گودام تک پہنچ جاتی ہیں اس ملک کے غریب عوام کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ بھی اس مہنگائی کی بدحالی اور افلاس کی چکی میں پستے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی و آٹا مافیا نے اپنی من مانی سے گندم اور گنے کی سرکاری قیمت کم کرکے کسانوں کو طویل عرصے تک اسکی ادائیگی بھی نہیں کی اور کئی مل مالکان تو کسانوں کی گنے اور گندم کی رقم ہی ہڑپ کر گئے نہ صرف کسانوں کا معاشی استحصال کیا گیا بلکہ ساتھ ہی ساتھ گندم اور چینی برآمدات دکھاکر حکومت سے بوگس سبسڈی لی جاتی رہی سرکاری خزانے سے اربوں روپے سبسڈی لی گئی.آٹا چینی بحران سے مال بنانے والے سیاستدان اور سرمایہ دارجرم کرنے کے باوجود پارسا ہی ثابت کررہے ہیں ہوگا۔ مخصوص ٹولہ کو نوازانے کیلئے کسانوں کو کو انتہائی کم قیمت ادا کرنے سے نقصان پہنچایا جارہا ہیاور ایک سال سے زائد47 روپیہ کلو فروخت ہونے والی چینی 80, 90 روپیہ کلو کی قیمت پر یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو فروخت کررہے تھییوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی دینے کے فیصلے پر کوئی عمل درآمد نہیں ہواملک بھر میں چار ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی دینے سے گندم، آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیاخوردنوش کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو فائدہ پہنچنے کے بجائے یوٹیلٹی اسٹورز پہلے ہی غبن، خورد برد اور اشیا صرف منظور ِ نظر افراد کو دینے کے اسکینڈل میں ملوث رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کی وجہ سے عام عوام کو کبھی خاص ریلیف نہیں ملا انہوں نے کہا کہ ملک کرپٹ مافیا سے بحرانوں کی کیفیت سے دوچار ہے ملکی صنعتوں پر چند مخصوص خاندانوں ہمیشہ سے قابض ہیریگولیٹرز پر قبضے سے نظام کو مفلوج کرکے اس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ ٹیکس ادا نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مافیاز کے خلاف بلاتفریق گھیرا تنگ کیا جائے حکومت اگر دیانتداری کے بنیادپر اس مافیا کے خلاف کاروائی کرے تو پوری قوم ساتھ دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں