ریاست مدینہ کے دعویداروں نے غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج کردیا،نیشنل پارٹی

چاغی:نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کے غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے بیان میں کہا گیا کہ ضلع چاغی کے تمام شہروں دالبندین چاگئے نوکنڈی اور تفتان میں مہنگائی عروج پر ہیں رمضان المبارک میں مہنگائی مصنوعی طور پر بھی زیادہ کردی گئی ہے حکومت کی جانب سے نہ کوئی سستا بازار کہیں پر قائم کی گئی ہے اور نہ ہی کسی یوٹیلٹی اسٹور کو سامان دی گئی ہے جس سے عام غریب اپنے لئے کچھ خرید سکے بیان میں اس امر پر افسوس کااظہار کیاگیا کہ سابقہ ادوار میں علاقہ کے منتخب نمائندے خود ہی سستا بازاروں کا اہتمام کرکے غریب لوگوں کو کچھ ریلیف پہنچاتے تھے اور اب بھی ملک کے بعض علاقوں میں ایسے سستا بازار قائم کرکے وہاں کے لوگوں کو کچھ سہولت مہنگائی سے بچنے کے لئے دیجارہی ہے مگر ڈسٹرکٹ چاغی میں ایسی کوئی ریلیف یاپیکج صوبائی حکومت کی جانب سے نظر نہیں آرہی اور نہ ہی عوامی نمائندوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ضروری اشیاکی بروقت فراہمی کے لئے کوئی کوشش کی ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ رمضان شریف میں ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں سستے بازار بھی قائم کئے جائیں دکانداروں کو بھی سرکاری نرخنامہ دیکر ان پر عمل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر ضروری اشیاکی فراہمی کے لئے حکام بالا سے سرکاری سطح پر کوششیں کرکے لوگوں کو ریلیف دیاجائے تاکہ یہاں کے غریب عوام کو کمرتوڑ مہنگائی میں کچھ ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں