مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


