کورونا وائرس: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن ہسپتال منتقل
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کے دفتر ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ ڈاکٹر کے مشورے پر وزیر اعظم کو آج رات ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔‘ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک احتیاطی اقدام ہے، کیونکہ وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی تشخیص کے دس روز بعد بھی کی علامات کا سامنا ہے۔‘
Load/Hide Comments