کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرزکی وزیراعلی ہاؤس کی طرف ریلی،لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
کوئٹہ، پولیس ودیگر کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ریلی پر لاٹھی چارج، متعدد ڈاکٹرز زخمی, پولیس نے صدر ینگ ڈاکٹرز یاسر اچکزئی، جنرل سیکرٹری حنیف لونی سمیت 100 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا، پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والوں میں پیرامیڈیکس کے جمال شاہ کاکڑ ودیگر بھی شامل ہیں، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس نے تمام ایمرجنسی سروسز اور ٹراما میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حکومت بلوچستان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی لیکن اس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا،
Load/Hide Comments