احتجاجی ڈاکٹرز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:بی ایس او

بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شوکت بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے بیٹھے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اور بالخصوص بلوچستان کو کرونا وائرس جیسے خطرناک وبائی مرض کا سامنا ہے.ایسے میں اس وبا سے اپنے جانوں کو خطرے میں ڈال کر نمٹنے والے فرنٹ لائن ہیروز کی خدمات کی قدر کرنی چاہئے حکومت کا فرض بنتا ہے کہ انہیں سیفٹی کٹس سمیت ہر قسم کا حفاظتی سامان فراہم کرے.انہوں نے کہا کہ اگر احتجاجی ڈاکٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کر کے گرفتار ڈاکٹرز کی رہائی عمل مہں نہیں لایا گیا تو بحیثیت ایک قومی تنظیم کے بی ایس او بلوچستان بھر میں احتجاج اور حکومت کے گھیراؤ کی کال دیگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں