مسلسل چوتھے ماہ بھی 4کروڑ 70لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ

لاہور:ملک میں مارچ میں لگاتار چوتھے مہینے میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا لیکن مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ میں یہ سرپلس رہا جس کے بعد امید ہے کہ رواں مالی سال مجموعی خسارے کے ساتھ ختم نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جو فروری میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں قدرے زیادہ تھا۔جنوری میں خسارہ 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جبکہ دسمبر 2020 میں خسارہ 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں جولائی تا مارچ کے دوران موجودہ اکاؤنٹ میں 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ خسارے میں مجموعی طور پر کمی آرہی ہے جبکہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر جاری اکاؤنٹ مثبت رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں