بی ایس او کا سابقہ انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ کی رحلت پر 3روزہ سوگ کا اعلان

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تنظیم کے سابق مرکزی انفارمیشن سیکریٹری ناصر بلوچ کی رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ناصربلوچ ایک انتہائی مخلص و نظریاتی سیاسی سنگت کے طور پر بی ایس او سے جڑے رہے اور ہمیشہ مستقل مزاجی کے ساتھ ثابت قدم رہے۔
بی ایس او و بلوچ نوانوں پر مختلف طریقوں سے قدغنیں لگادئے گئے لیکن وہ تمام تر مشکلات و کھٹن حالات کے باوجود انتہائی نیک نیتی و ستک دل سے اس تنظیم میں متحرک ہوکر اپنی زمہداریاں نباتے رہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ناصر بلوچ کی اچانک موت بلوچ قوم کیلئے ایک سانحہ سے کم نہیں۔ ان کی اچانک رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ترجمان نے آخر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے  تمام زونوں کو تاکید کی ہے کہ وہ  تنظیمی سرگرمیوں کو تین دن کیلئے معطل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں