حکومت کورونا کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے، بی ایس او کی ڈاکٹروں کی گرفتاری کی مذمت
کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہا ہے نااہل صوبائی حکومت بلخصوص سیکرٹری صحت کے کرپشن کو چھپانے کے لئے احتجاج کرنے والا ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا اس سے پہلے یوم ڈاکٹرز منا کر شعبدہ بازی و ڈاکٹرز کو سلیوٹ پیش کی گئی اب ان ہی فورسز کے زریعے ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا اس وقت کورنا وائرس عالمی وبا سے ہیلتھ پروفیشنلز انسانوں کو بچانے کے لئے بنیادی کردار ادا کررہے اس وائرس کے علاج و ہسپتالوں کو چلانے کے لئے خصوصی پروٹوکول و کٹ کی ضرورت یے لیکن بلوچستان میں خطرناک حد تک پھیلنے کے باوجود ڈاکٹرز کو بغیر حفاظتی کٹ ڈیوٹی پر مجبور کیا جارہا یے جس سے کوئٹہ میں 12 ڈاکٹرز وائرس کا شکار ہوچکے اور تمام ڈاکٹرز اور انکے فیملی پریشانی میں مبتلاء ہے انہوں نے مزید کہا ہے بلوچستان کی صوبائی حکومت پہلے ہی دن اس اس خطرناک عالمی وباء کا پھیلاو روکنے کے بجائے اس کے آڑ میں کرپشن کا سلسلہ شروع کردی ہے محمکمہ صحت کے بجائے پہلے پی ڈی ایم اے کو بیماری روکنے کی زمہ داری دے کر کرپشن کی گئی اب کورنا کنڑول کا فوکل پرسن ہیلتھ پروفیشنل کے بجائے غیر منتخب پرائیویٹ شخص کو بنا دی گئی ہے جوکہ میڈیا پر آکر صرف اپنے سیاست چمکا رہے ہے سیکرٹری صحت جوکہ حکومتی وزارء کے ساتھ ہتھک آمیز روایہ رکھ رہے ہے انکا ڈاکڑز و عوام کے ساتھ روایہ شاہانہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی انہوں نے مزید کہا ہے کورنا وباء بلوچستان حکومت کے نااہلی کے وجہ سے بلوچستان بھر میں پھیل چکی ہے حکومت اپنے زمہ داریوں کو نبھانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے گرفتار ڈاکٹرز کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور نااہل صوبائی حکومت کے بجائے عوامی سطح پر بااعتماد لوگوں کے زریعے کورنا وباء کے خلاف پالیسی بنائی جائے موجودہ صوبائی حکومت عوام کے جانوں کے ساتھ کھیل رہے جوکہ بہت بڑی انسانی عالمیے کا سبب بن سکتی ہے۔