بھارت میں ایک ہی دن کورونا سے 2ہزار 760افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارت میں مسلسل چوتھے روز قریب ساڑھے تین لاکھ نئے افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سے چلے گئے۔ اتوار کو بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کووڈ انیس میں مبتلا 2767 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 19.96 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا نے بھارت کو کورونا کی پھیلتی وبا میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ امریکی حکومت کی ایک ترجمان کے مطابق بھارت میں کورونا کی صورتحال پر امریکی حکومت کو شدید تشویش ہے اور وہ بھارت کو فوری طور پر اضافی امداد فراہم کرنے پر تیار ہے۔
Load/Hide Comments


