سبی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں پر گیس بم گرا دیا

سبی:سبی گرم موسم میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے سبی کے شہریوں کی ذندگی اجیرن بنا ڈالی ماہ رمضان میں گھریلو صارفین گیس کم کیوں استعمال کرتے ہیں بھاری سلو گیس چارجنگ لگا کر ہزاروں روپے بل تھم دیا گیا سبی کے سینکڑوں صارفین پر گیس بم گرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں گرم موسم کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی سبی نے شہروں کی زندگیاں اجیرن بنا ڈالی گھریلو صارفین گیس کم کیوں استعمال کرتے ہیں گرم موسم میں کم ازکم 70اور ماہ سرما میں کم ازکم 100یونٹ استعمال کو یقینی بنائیں ورنہ سوئی گیس سدرن کمپنی سلو میٹر چارجنگ لگا کر بھاری بل دے ڈالے گی سبی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم گیس چوری کررہے ہیں تو جرمانے کیے جائیں ورنہ سلو گیس میٹر چارجنگ کرکے ہمیں پریشانی میں نہ ڈالا جائے واضح رہے کہ سبی میں سینکڑوں صارفین کو سوئی گیس سدرن کمپنی نے سلو میٹر چارجنگ کی مد میں بھاری جرمانے عائد کرکے بل تھم دئیے جبکہ بلوں کو درست کرنے کے لئے عملہ بھی اپنی ذمے داری پوری نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں