بلوچستان ہفتہ اتوار کے بجائے جمرات اور جمعہ کو مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت ہفتہ، اتوار کے بجائےجمرات اور جمعہ کو مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن نے جاری کیا ہے کہ جمرات اور جمعہ کو تمام مارکیٹس بند رہینگے،محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 16اپریل کو ایک نو ٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تمام کارباری مراکز ہفتہ اور اتوار کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جسے تبدیل کرکے اب جمرات اور جمعہ کے روز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں