کورونا وائرس،بلوچستان میں 60مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، وزیر اعلی
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام پرکہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 60مریض صحتیاب ہوچکے ہیں عوام سے سوشل دوری کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل صوبے میں کورونا وائرس کے 29مریض صحتیاب ہوچکے تھے جبکہ اب مزید 31مریض صحتیاب ہوچکے ہیں تمام مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد انہیں شیخ زاید ہسپتال سے فارغ کر کے گھروں کیلئے بجھوا دیئے گئے۔
Load/Hide Comments