سندھ حکومت نے کورونا سے جاں بحق ملازمین کیلئے 10لاکھ روپے معاوضے کا فیصلہ کر دیا

کراچی(جی این ایم)سندھ حکومت نے دوران ڈیوٹی کورونا سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کابینہ کا اجلا س ہوا جس میں سرکاری ملازمین میں متعلق فیصلہ کیا گیا۔ یہ معاوضہ کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی ہوگا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس میں 24 ملازمین کوویڈ کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔سندھ کابینہ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آرمی کی خدمات لینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں