پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام آج بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے،عمران خان تقریر ہر روز کرتے ہیں بتا دیں کون سے شعبے میں ترقی ہوئی،جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں ہر شخص پریشان ہے،پارلیمان میں عوام کی نہ بات ہوئی نہ ہی امید ہے ہو گی،لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے،حل لوگوں کو ماسک پہنانے اور ویکسین لگانے میں ہے۔منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان نے کہا ملک ترقی کر رہا ہے ہم پوچھتے رہتے ہیں کہاں ترقی کر رہا ہے؟،عمران خان تقریر ہر روز کرتے ہیں بتا دیں کون سے شعبے میں ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہر شخص مہنگائی سے پریشان، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، چینی آج بھی ایک سو پندرہ روپے بک رہی ہے،وزیر روز بدلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں ہر شخص پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں عوام کی نہ بات ہوئی نہ ہی امید ہے ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر ہر روز نئے بیان سامنے آتے ہیں،جس مسئلے پر کوئی دو رائے نہیں تھی وہ سب سے متناعہ بن چکا۔انہوں نے کہاکہ آج ہر پاکستان سوال کر رہا ہے ملک کدھر جا رہا ہے میری زندگی کا کیا ہو گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے کہا چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے کیا (ن) لیگ نے حکومت گرانے والی پالیسی بدل دی؟۔ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ مریم نواز نے کہا جو عمران خان کو لائے ہیں اللہ کرے وہ پانچ سال پورے کریں تاکہ انہیں پتہ لگے،مریم نواز نے وہ بات اس حوالے سے کہی تھی،۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے،حل لوگوں کو ماسک پہنانے اور ویکسین لگانے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن سے چھوٹی سے چھوٹی نوکری بھی محفوظ نہیں۔


