ڈیرہ مراد، غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد قتل

ڈیرہ مرادجمالی:نصیر آباد کے علاقے میں غیرت کے نام پر ایک عورت سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ میر حسن کی حدود گوٹھ شیر علی میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت(ر) اور ظفر علی کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعشوں کو ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں