قلعہ عبداللہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلعہ عبداللہ: بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حاجی محمد ولد اخلاص ساکن جنگل بازار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لیویز نے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں