خضدار: دو ملزمان گرفتار مسروقہ موٹرسائیکلیں و گاڑی برآمد
خضدار (نمائندہ انتخاب)پولیس اور سی آئی اے کا مشترکہ کاروائی،پانچ مسروقہ موٹر سائیکلیں ایک گاڑی،تین موبائل فون اور دو پستول برآمد موٹر سائیکلیں چھین کر قریبی اضلاع میں فروخت کرنے والے گینگ کا سربراہ سمیت دو ملزمان گرفتار،خضدار میں عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرئینگے عوام کی تعاون کے بغیر پولیس کچھ نہیں کر سکتی میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں پولیس کے متعلق جو بھی شکایات ہوں عوام مجھ سے برائے راست رابطہ کریں ایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی کانسی کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی کانسی نے ایس ایچ او سٹی گل حسن پندرانی،ایس ایچ او صدر عطاء اللہ جاموٹ اور سی آئی اے انچارج افضل زہری کے ہمراہ سٹی پولیس تھانہ خضدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چارج سنبھالے ہوئے چار دن گزر گئے ہیں میں نے چارج سنبھالتے ہی دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز،سی آئی اے اور دیگر عملے کو سختی سے تاکید کی کہ خضدار شہر سے اسٹریٹ کرائم،چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کی شکایات زیادہ ہیں پہلی ٹارگٹ کے طور پر خضدار سٹی سے ان جرائم کا خاتمہ کرنا ہو گا اس کے لئے ہم نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کام شروع کر دیا پہلی کامیابی ہمیں گزشتہ روز ملی جب ہمیں مخبر خاص کے زریعے اطلاع ملی کہ خضدار شہر سے موٹر سائیکلیں چھننے و چوری کرنے والے گروں کا سرغنہ شہر کے ایک مخصوص جگہ پر موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر علی کوگرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں ایک پستول اور دو موبائل فون اور ایک گاڑی برآمد کر لیا گیا ملزم خضدار شہر سے عام شہریوں خصوصاً کم سن بچوں سے اسلحہ کی زور پر موٹر سائیکلیں چھین پر قریبی اضلاع میں فروخت کرتا تھا ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کا نام بھی بتایا ہیں انہیں بھی جلد گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا دوسری کاروائی کھٹان کے ایرایا میں کیا جہاں گزشتہ شب کرخ روڈ سے بیکری کو لوٹنے سمیت موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے مبینہ ملزم سعید احمد کو گرفتار کر لیا گیا ملزم سعید احمد کے قبضے سے چھنی گئی موٹر سائیکل،چھینے گئے موبائل فون اور لوٹی گئی نقد رقم واردات میں استعمال ہونے والے پستول برآمد کر لیا گیا ملزم سعید احمد سکھر میں ایک پولیس مقابلہ کے دوران زخمی بھی ہوا تھا دونوں ملزمان عادی ملزم ہیں اور ان سے بڑی انکشافات متوقع ہیں ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہمیشہ عوام کی تعاون سے ہی کامیابی ملتی ہے ہم خضدار کے عوام کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ خضدار کے عوام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا بھر پور ساتھ دے گی میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ خضدار میں تبدیلی کا ابتداء ہو چکا ہے اور اس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے پولیس کے حوالے سے عوام کو جو شکایات درپیش ہیں میں انہیں ہر صورت حل کرنے کے لئے تیار ہوں میرے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ دونوں کاروائیوں میں میرے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے ٹیم نے بڑی جوان مردی کا مظاہرہ کیا ہیں میں انہیں داد دیتے ہوئے یہ واضح کرتا ہوں کہ کارکردگی دیکھانے والوں کی میں ہر صورت حوصلہ افزائی کرونگا اور سستی و نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن بھی لونگا


