تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن اور سندھ حکومت کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے ملیر کی زمینیں بیچنے کا معاملہ،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن اور سندھ حکومت کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،قرارداد سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے جمع کرائی،پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جمال صدیقی، ارسلان تاج، ملک شہزاد اعوان اور دیگر بھی ہمراہ موجود تھے قرارداد میں کیا گیا کہ سندھ حکومت بحریہ کی آڑ میں سندھ کی زمینیں بیچ رہا ہے، سندھ کی ماؤں بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سندھ کے جزائر پر پی پی نے سندھ ہمارے لیے وطن ہے کے نعرے لگائے،
آج اسی وطن کو بیچنے میں پی پی آگے ہے، قراردا میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ملیر میں قدیمی گوٹھوں کو بحریہ کے ذریعے مسمار کرنے کی سازش بند کی جائے، گوٹھ والوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائی کی جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں