آرمی چیف جنرل باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل، سی پیک و دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ زونگ کی ملاقات، افٖغان امن عمل اور سی پیک میں پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیرنونگ زونگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران افٖغان امن عمل، سی پیک میں پیش رفت اور کرونا صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے،انہوں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کے کردارپر اظہار تشکر کیا۔چینی سفیر نونگ زونگ نے خطے کے امن و استحکام،افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply