امریکی صدر کو بچوں نے آن لائن کلاسز کی شرارتیں بتادیں

واشنگٹن :امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریاست ورجینیا کے اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے پانچویں جماعت کے طلبہ سے کورونا صورتحال کی وجہ سے تعلیم پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بات چیت کی۔اکثر بچوں نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ اسکول واپس آکر خوش ہیں جبکہ کچھ بچوں نے انہیں آن لائن کلاسز کے فائدوں کے بارے میں بتایا۔ایک بچی نے امریکی صدر کو بتایا کہ آن لائن کلاس کے دوران ٹیچر کی توجہ ہٹنے پر اس نے چیز کھائی جبکہ دوسری بچی نے بتایا کہ وہ آن لائن کلاس کے دوران کئی بار سوجاتی تھی۔بچوں کی گفتگو سن کر امریکی صدر مسکرائے جبکہ انکی اہلیہ نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بچے آن لائن کلاسز کے دوران اپنے کیمرے بند کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں