بلوچستان اسمبلی،18اپوزیشن ارکان کی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع

کوئٹہ؛بلوچستان اسمبلی کے 18اپوزیشن ارکان نے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کروا دی ریکوزیشن میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، کورونا وائرس اور امن وامان کی صورتحال سمیت چار نکات پر بحث کرنے کی تجویز دی گئی ہے،بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے 18اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی ہے ریکوزیشن میں آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے قبل پری بجٹ ترقیاتی سیکٹر زیر بحث لانے، بلوچستان میں ترقیاتی عمل میں نمود و نمائش صوبے کی تباہی کا باعث بننے، کورونا وباء سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ناکام، کورونا وائرس کی آڑ میں وسائل کے بے دریغ استعمال، صوبے میں امن و امنا، ظلم و بے انصافی، جمہوری اقدار کی پامالی پر بحث کرنے کی تجویز دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں