کوئٹہ، نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم رکھے جا رہے ہیں، مولوی محمد جیلانی

کوئٹہ:نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام نان شبینہ کے محتاج ہیں عیدکی خوشیاں ہرگھرپردستک دیں گی مگرمحرومیوں کی شکار اساتذہ کرام اس خوشی سے کوسوں دورہے کیایہ سفید پوش اساتذہ کرام اس معاشرے کا حصہ نہیں والدین پرلاک ڈاون کرکے وہ بھی فاکہ کشی پرمجبورکردیاان خیالات کا اظہاراقراسکولزایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدرمولوی محمدجیلانی جنرل سیکرٹری رحمت اللہ غزنوی سینئرنائب صدرمولوی عبداللہ خان مولوی شراف الدین محمدشاکر محمدقائم کاکڑ عبدالواحدکرد ڈاکٹرصلاح الدین قاری زیب الرحمن قاری ضیاالدین محمدنعیم کاکڑ مفتی عزت اللہ کاکڑمولوی رفیع اللہ برشوری قاری محمدطاہر حافظ نجیب اللہ ودیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کرتے ہوئے کہاکہ اس عید پربھی کم فیس والے پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کرام تنخواہوں سے محروم ہیں کیونکہ نہ حکومت ریلیف دینے کیلئے تیار ہے اور نہ ایس او پیزکے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے اجازت دی گئی عیدکی خوشیوں سے سفیدپوش اساتذہ کرام محروم ہوچکے بچوں کوایک بارپھرگلی کوچو ں میں کھیلنے کھودنے کی سازش کی جارہی ہیں عجیب منطق ہے کہ مارکٹیں شاپنگ مالز بازار ہفتے میں دودن بندکرنے اورباقی پانچ دن کھولنے کی اجازت دی گئی ہے مگرتعلیمی اداروں کی ایک سال سے زیادہ مدت ہوچکے ہیں کہ بندپڑے ہیں وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلی بلوچستان سے اپیل کی گئی کہ ان سفید پوش اساتذہ کیلئے عیدپیکج کا اعلان کرکے فاکہ کشی سے بچائے اور انکوبھی اس خوشی میں اپنے کے ساتھ شریک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں