فیس بک صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں سے شیئرکرنے کا فیصلہ
لندن:سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں جس کا مقصد یہ پتا لگانا ہے کہ لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں۔صارفین کی لوکیشنزفیس بک کے ساتھ منسلک 150 سے زائد اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں جو کورونا وائرس کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔لوکیشنز شیئر کرنے کا مقصد اس بات کا پتا چلانا ہے کہ لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں۔ اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کا پھییلاؤ روکنا ہے جس کے سبب 13 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ایپ کے ذریعے ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں لوگوں کا میل جول زیادہ ہو اور کورونا پھیل سکتا ہو۔فیس بک کا کہنا ہے اس اقدام سے صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی اور ابتدائی طور پر صرف امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments